اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان پر دونوں کے درمیان جھڑپ دیکھنے میں آئی۔ فاروق ستار نے کہا کہ نئے صوبوں کی بات کرنا غلط نہیں ہے، نئے صوبے کا مطالبہ کرنےوالوں پر لعنت بھیجنے کی بجائے اپنی پالیسیوں پر لعنت بھجیں سوچیں ایسا کیا ہواکہ الگ صوبے کا مطالبہ کیاگیا۔ خورشید نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات پر لعنت نہ بھیجیں تو اور کیا کریں۔ دونوں نے قومی اسمبلی کے فورم پر ایک دوسرے کیخلاف دھواں دھار تقریریں کیں، فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو خورشید شاہ جذباتی ہوگئے۔ فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگوں میں نیا صوبہ بنانے کی سوچ آ رہی ہے، کسی شہری کی سوچ پر قدغن نہیں لگا سکتے، سوچ پرلعنت بھیجنے کے بجائے اپنی پالیسی پر لعنت بھیجیں۔فاروق ستار نے کہا کہ چیلنج مت دیں کہ نیا صوبہ نہیں بنا سکتے، ایم کیو ایم نے جنوبی سندھ کا مطالبہ نہیں کیا۔