• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو مخالف عناصر کی شکست یقینی، پنجاب قبضہ گیروں سے واپس لیں گے، زرداری

بھٹو مخالف عناصر کی شکست یقینی، پنجاب قبضہ گیروں سے واپس لیں گے، زرداری

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں،بھٹو مخالف عناصر کی شکست یقینی، پنجاب قبضہ گیروں سے واپس لیں گے،پی ٹی آئی نے کے پی میں تباہی مچا دی، پنجاب میں ن نے نوجوانوں، کسانوں کیلئے کچھ نہیں کیا، جیالے جب میدان میں آتے ہیں تو بھٹو مخالف عناصر کی شکست یقینی ہوتی ہے، ہم عوا م کے ووٹ کے ذریعے قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لیں گے۔ گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران سابق صدر نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ بھٹو کے چاہنے والے ناقابل شکست قوت بن کر انتخابی میدان میں اتریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کے پاس سوائے رونے دھونے اور کھوکھلے دعوؤں کے اور کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین