• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلی بہادرشاہ، پاور پلانٹس میں بچت،سپریم کورٹ شاباش دے، شہباز شریف

حویلی بہادرشاہ، پاور پلانٹس میں بچت،سپریم کورٹ شاباش دے، شہباز شریف

لاہور،جھنگ ( نمائندہ جنگ ) صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حویلی بہادرشاہ،4 پاور پلانٹس میں 160ارب روپے کی بچت کی،سپریم کورٹ شاباش دے، نیب پوری قوم کو بتائے کس دیانتداری سے منصوبے مکمل کیے،عمران نے5 سال میں مائنس 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی،1242 میگاواٹ کا چوتھا منصوبہ دسمبر میں فنکشنل ہوگا،ضلع جھنگ میں چین کے تعاون سے بننے والے حویلی بہادر شاہ پاورپلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ہم نے قوم سےانرجی بحران کے خاتمے کا کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، ہم جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں ،حویلی بہادر شاہ میں 3 انرجی پراجیکٹ مکمل طور پر فعال ہیں جن سے 3600 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے،حکومت پنجاب کے وسائل سے لگایا جانے والا1242 میگاواٹ کا چوتھا سنگل سائیکل انرجی پراجیکٹ دسمبر میں فنکشنل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت نے نوازشریف کی قیادت میں گیس کی بنیاد پر 4منصوبے آدھی قیمت پرلگائے ہیں، 4800 میگاواٹ کے 4 گیس پاور پراجیکٹ میں 160 ارب روپے کی بچت کی ،سپریم کورٹ شاباش دے، حویلی بہادر شاہ میں پنجاب حکومت 1260میگا واٹ کا ایک او رگیس پاور پلانٹ لگا رہی ہے اور اس چوتھے منصوبے نےتمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،یہ منصوبہ 4لاکھ 18ہزار ڈالر فی میگا واٹ کے حساب سے لگا یا جا رہا ہے اور یہ چوتھا منصوبہ پہلے لگنے والے تینوں منصوبوں سے کہیں سستا ہے ،کسی معاشی یا فنانشنل ماہر سے تجزیہ کروا لیں ۔

تازہ ترین