• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف آج بھی ہم سےگیم کھیل رہے ہیں،زرداری

نوازشریف آج بھی ہم سےگیم کھیل رہے ہیں،زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف دہری باتیں کرتے ہیں، اس وقت وہ ہم سے گیم کھیل رہے تھے، کبھی ہاں کبھی ناں اور آج بھی کھیل رہے ہیں، ہم نے نواز شریف کو پنجاب میں حکومت بنانے دی جبکہ فاٹا کےانضمام پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نوازشریف آج بھی ہم سےگیم کھیل رہے ہیں،زرداری

اسلام آباد میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ مشرف کے معاملے پر زرداری میرے پاس آئے، میرا پرویز مشرف سے کیا تعلق تھا وہ میرا لیڈر نہیں تھا اگر ایسا ہوتا تو میں اور بھی بہت سے کام نکلوالیتا لیکن ہم نے پرویز مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا کیونکہ ایک ڈکٹیٹرکو نکالنا میرے لیے بہت ضروری تھا۔

آصف زرداری نےمزید کہا کہ نواز شریف کو آج بیٹی کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کا افسوس ہورہا ہے، مجھےان کی بیٹی کو کٹہرے میں دیکھنے کی خوشی نہیں لیکن بے نظیر بھٹو بھی کٹہرے میں کھڑی رہی اور بھٹو کی بیٹی کے کٹہرے میں کھڑے ہونے پر وہ کیا کر رہے تھے۔

نوازشریف آج بھی ہم سےگیم کھیل رہے ہیں،زرداری

انہوں نے کہا کہ سیاسی طاقتیں اور جمہوریت ہی دہشت گردی کا علاج ہیں ، فاٹا کا انضمام پاکستان اور عوام کے حق میں ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ذاتی ایجنڈے کے مطابق اس کی مخالفت کرتے آئے ہیںجبکہ فاٹا انضمام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کی سوچ تھی اور بھٹو کے دور میں فاٹا میں سیاست شروع ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نےکہا تھا کہ 10 سال میں وہ فاٹا کا انضمام صوبے کے ساتھ کردیں گے جبکہ بےنظیر بھٹو فاٹا انضمام کا معاملہ عدالت لے کر گئیں اور جب میں صدر تھا تو ایوان صدر میں جرگہ بلایا لیکن امید رکھتا ہوں فاٹا انضمام کا معاملہ مزید آگے بڑھے گا۔

زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی کے لوگوں پر مقدمات ہیں اور وہ جیلوں میں ہیں ، ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ ہیں اب میاں صاحب بتائیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا کسی اور طاقت کے ساتھ ہیں۔

نوازشریف آج بھی ہم سےگیم کھیل رہے ہیں،زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے ہم نے ریٹائرڈ ججز کے نام نہیں دئیے جبکہ ہماری جانب سے نگراں وزیراعظم کے ناموں میں ایک بزنس مین ہے اور ایک سابق سیکریٹری خارجہ۔

سابق صدر نے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہے، امید کرتے ہیں کہ اس مرتبہ آر او الیکشن نہیں ہوں گے اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کراکے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی جبکہ صوبہ پنجاب صوبہ ضرور بنے گا اور عوام اس کے حق میں ووٹ دیں گے۔

تازہ ترین