• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن ACTاورSATامتحانات میں کن امور کا خیال لازمی ہے

آن لائن ACTاورSATامتحانات میں کن امور کا خیال لازمی ہے

پاکستان میںACTیعنی ا مریکن کالج ٹیسٹنگ اورSATیعنی اسکالسٹک ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ یااسکالسٹک اسسمنٹ ٹیسٹ،جسے ریزننگ ٹیسٹ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، کے امتحانات امریکہ و بیرون ملک اعلیٰ تعلیم، اسکالر شپ یا ایم بی اے میں داخلے کے لازمی پیمانے سمجھے جاتے ہیں جن میں کامیابی کے بغیر آپ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کےخواب کی تعبیر نہیں پاسکتے ۔ اور نہ ہی ایم بی اے کی ڈگری کے اہل ہوسکتے ہیں۔پاکستان اور امریکہ سے آن لائن امتحان دینے کے لیے کئی کالجز اور یونیورسٹیز ،نجی تعلیمی ادارے یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف کیریئر ڈیولپمنٹ ان امتحانات کی تیاری کا معروف پلیٹ فارم ہے جس کی تفصیلات آپ ان کی ویب سائٹinfo@icd.org.pk پر حاصل کرسکتے ہیں۔یہ امتحانات آپ کی منطق اور سوچنے کی صلاحیت کا امتحان ہوتے ہیں جنہیں آپ آن لائن بھی دے سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ یاChromebooks استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ لازمی جزو انٹرنیٹ کنکشن ہے جو آپ کو پاکستان سمیت پوری دنیا کے تعلیمی اداروں تک رسائی دیتا ہے۔پاکستان میںاےسی ٹی کے امتحان میں حصہ لینے والے کو لازمی طور پر انگریزی، ریاضی، مطالعہ اور سائنس کے مضامین میں اپنی لیاقت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔ان موضوعات میں اسکور کی رینج ایک سے چھتیس مارکس تک ہے۔اس میں سب سے اہم فیکٹر وقت ہوتا ہے جس کے دورانیے میں آپ کو ہمہ جہت سوالات کے جوابات لازمی دینے ہوتے ہیں۔75سوالات پر مبنی انگریزی سیکشن کے لئے 45 منٹ،60 سوالات پر مبنی ریاضی سیکشن کے لئے 60 منٹ،40 سوالات پر مبنی مطالعہ سیکشن کے لئے 35 منٹ اور40 سوالات پر مشتمل سائنس سیکشن کے لئے 35 منٹ کا دورانیہ مقرر ہوتا ہے جس کے اندر تمام سوالات کے جوابات دراصل آپ کی حاضر دماغی اور یادداشت کا امتحان ہوتے ہیں، جن میں کامیابی کے لیے آپ کو ہر سوال پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اپنے تخیل کو غور وخوض کی جانب مائل کرنا ہوگا۔ اس امتحان کا کل دورانیہ تین گھنٹے ہوتا ہے۔پاکستان میں دو اقسام کےSAT ٹیسٹس کروائے جاتے ہیں۔

آن لائن ACTاورSATامتحانات میں کن امور کا خیال لازمی ہے

سیٹ -1 (سیٹ ریزننگ ٹیسٹ)

سیٹ۔ون ریزننگ ٹیسٹ سب سے زیادہ، بڑے پیمانے پر اور پوری تاریخ میں سب سے سخت محتاط کالج داخلہ ٹیسٹ ہے۔اس کا اندازہ اس امر سے لگائیے کہ طالب علموں کو کتنی اچھی طرح سے جانچ پڑتال اور اسکول میں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ سیکھنے میں مشکلات اور صلاحیتیں حل کر نے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔یہ امتحان طالب علموں کوکالج میں داخلے کے لیے منطقی طور پر تیار کرتا ہے،ساتھ ہی تمام اسکولوں۔ کمیونٹی میں رائج معیاری رجحانات کے بارے میں بھی وسیع اندازِ نظر پیش کرتا ہے۔

سیٹ۔II موضوع ٹیسٹ

سیٹ موضوع ٹیسٹ مخصوص مضامین کے طالب علموں کے علم اور مہارت کو پراون چڑھانے اور فیصلہ سازی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے،جس سے متعلقہ مضمون کے علم کو لاگو کرنے کی صلاحیت بھی پروان چڑھتی ہے۔یہ ٹیسٹ کسی بھی مخصوص درسی کتاب یا ہدایات سے مبراہیں اور کورس کے انتخاب کے علاوہ کئی کالجز میں رائج نصاب سے لیے جاسکتے ہیں۔اسے طالب علم کی عمومی ذہانت کے امتحان کے طور پر لیا جاتا ہے۔ SAT II کا یہ امتحان اعلیٰ یونیورسٹیوں میں انجنیئرنگ، میڈیکل وغیرہ میں بیچلر کی ڈگری میں داخلہ دینے کے لیے لازمی ضرورت بن گیا ہے۔ ٹیسٹ کے مضامین میں ریاضی لیول I سی، ریاضی لیول II سی، فزکس، کیمسٹری، حیاتیات ای / ایم، تحریری ادب یا امریکی تاریخ، عالمی تاریخ اور زبانیں شامل ہیں۔

پاکستان میں سیٹ ٹیسٹ کے فوائد

٭سیٹ اسکور تقریباً 5 سال کے لئے کارآمد ہوتے ہیں۔

٭• 1 9 00 سے زیاد ہ سیٹ اسکور کے ساتھ درخواست دہندگان کے لئے آئی بی اے کے داخلہ امتحان میں رعایت دی جاتی ہے۔

٭LUMS انڈرگریجویٹ داخلے کے لئے اپنے ٹیسٹ LCAT کےبغیر داخلے کے لیے سیٹ اسکور قبول کرتا ہے۔

٭NUST چند سیٹیں صرف SAT کی بنیاد پر رجسٹریشن کے لئے فراہم کرتا ہے۔

٭سیٹ کی تیاری تمام مقامی بزنس اسکولوں کے داخلہ ٹیسٹ کیلئے کروائی جاتی ہے۔ اگر آپ SAT پر اچھی طرح سے اسکور کرتے ہیں تو آپ کے لیے تمام بزنس اسکولوں میں داخلے کی گنجائش پیدا ہوجاتی ہے۔

٭سیٹ ایک معیاری امتحان ہےجو آپ کو سوالات کے ڈھانچے اور شکل کے بارے میں بتاتا ہے۔کوئی اور مقامی ٹیسٹ ایسا نہیں کرتا۔

٭اکتوبر، نومبر، دسمبر، جنوری، مئی اور جون میں آپ SAT امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

آن لائن تیاری کے لیے کئی مفت ویب سائٹس موجود ہیں جوACT / SAT امتحانات کی تیاری میں معاون ہوسکتی ہیں۔ جیسے Number2.com,FreeTestPrep

.com, Kaplan Test وغیرہ۔ ان کا مطالعہ کرتے وقت آپ کو ہر ایک مضمون کے لیے اپنا ٹائم شیڈول بناتے ہوئے صرف اس وقت ان مضامین سے رجوع کرنا ہوگا جب ذہن ہر قسم کے فکر اور پریشانی و تھکن سے آزاد ہو۔ جس مضمون کے لیے جو وقت مقرر رکھیں اس پر مستقل مزاجی سے کاربند رہیں تبھی آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر پائیں گے،وگرنہ آپ کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ایکٹ کے مقابلے میں سیٹ امتحانات کا رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ اس کی بدولت تمام بزنس اسکولز میں داخلہ ممکن ہو جاتا ہے اور دونوں امتحانات کا موازنہ کیا جائے تو اپنی اہمیت کے لحاظ سے SATنے میدان مارلیا ہے۔ ایکٹ چونکہ امریکی کالجز ،یونیورسٹیز میں داخلہ کا امتحان ہے جبکہ SATپاکستان سمیت دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں اپنی مقبولیت کے باعث اس وقت سب سے زیادہ دیا جانے والا امتحان ہے۔ جس کے مقابلے میں ایکٹ کی اہمیت کم ہوتی جارہی ہے لیکن دونوں امتحانات کا مقصد ایک ہے کہ طالب علموں کی منطقی اور سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

تازہ ترین