• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے شجاع آباد موٹر وے سیکشن کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے شجاع آباد موٹر وے سیکشن کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایم فائیو موٹر وے کے شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کر دیا۔

ملتان سے سکھر ایم فائیو موٹر وے کی لمبائی 392 کلومیٹر ہے، ایم فائیو موٹر وے شجاع آباد، جلال پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، پنوں عاقل سے سکھر کو ملائے گا۔

392 کلومیٹر طویل ملتان سکھر موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 294 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔ یہ 1156 کلومیٹر طویل کراچی لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔

یہ 6 رویہ موٹر وے ہے جو سکھرسے شروع ہوگی اور گھوٹکی، رحیم یار خان، صادق آباد اور بہاولپور سے گزرنے کے بعدملتان تک جائےگی۔

تازہ ترین