• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے،شہباز شریف

زرداری پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر زرداری پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، زرداری کی لوٹ مار اور خان صاحب کے دھرنوں کے لیےپاکستان نہیں بنا۔

یہ بات وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں رجب طیب اردگان اسپتال کے توسیع منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور دعویٰ کیا کہ وہ اگلے پانچ سال میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابر کھڑا کردیں گے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان جنوبی پنجاب والوں سے جو رشتہ بن گیا ہے اسے صرف موت ہی توڑ سکتی ہے جبکہ بعد میں شہباز شریف نے اسپتال کے ایمرجنسی، اوپی ڈی،آپریشن تھیٹراو ردیگر وارڈز کادورہ بھی کیا ۔

انہوں نےمزید کہا کہ منصوبہ39 کروڑ76 لاکھ روپےکی لاگت سے مکمل ہوا اورجنوبی پنجاب کا یہ اسپتال کاطبی سہولتوں اورمعیار میں کسی اعلیٰ اسپتال سےکم نہیں ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کاہیلتھ کلچربدل گیا،اب مظفر گڑھ والوں کو سی ٹی اسکین کیلئےملتان نہیں جانا پڑےگا جب کہ اس کی فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرےگی۔

شہباز شریف نے پرائمری ہیلتھ سیکرٹری علی جان کی نیب میں پیشی کی وجہ سے غیر حاضری پر کہا کہ نیب آئینی ادارہ ہے وہ جسے چاہے بلائے،ہمیں قانون کے آگے سرجھکانا ہوگا کیونکہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو قانون پر عمل کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی بیوروکریسی سب سے بہترین ہے اور یہاں کے سیکریٹریز علی جان جیسے لوگ انتہائی ایماندار ہیں لیکن پھر بھی نیب بلاتا ہےجبکہ نیب نے مجھے بھی بلا چکا ہے اور دوبارہ بھی بلانا چاہے تو بلاسکتا ہے۔

تازہ ترین