مسلم لیگ ق کےسینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ، جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کے سلسلہ میں تبادلہ خیال اور مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ صاف پانی سکیم میں بھی کرپشن اور کمیشن جبکہ شہبازشریف 10سال سے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی حکومت کے آخری ایام میں میرے دورکے تیار منصوبوں پر جلدی جلدی اپنی تختیاں لگا رہے ہیں لیکن عوام کو پتہ ہے یہ کس کے کام ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے سامنے مختلف اداروں کے دوروں کے دوران عوام نے مسائل کے انبار لگا دئیےاور لوگوں نے رو رو کر چیف جسٹس کے سامنے شہباز حکومت کے ظلم کی داستانیں بیان کیں۔