• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام اور اداروں کو درست کئے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، پرویز خٹک

ہری پور، ایبٹ آباد(نمائند گان جنگ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے نظام اور اداروں کو درست کئے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، دُنیا کے پاس بھی وہی وسائل ہیں جو ہمارے پاس ہیں پھر ہم ترقی میں پیچھے کیوں رہ گئے ، پاکستان مقروض ترین ممالک میں آگے ہے ، قرض واپس کرنے کا بھی کوئی پلان موجود نہیں، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان 70سال گزرنے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات تک نہیں دے سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں2 ارب 65 کروڑ روپے کے 22 کلومیٹر ہری پور ،حطار، ٹیکسلا روڈ کی تعمیر نو و بحالی،2 ارب 6 کروڑکے لورہ جبڑی کوہالہ روڈ تعمیر کے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب،جلسوں اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہری پور کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ترقی کا ڈھونڈورا پیٹنے میں کوئی حقیقت نہیں ، چوراور کرپٹ ہماری پہچان بن چکی ہے، اب عوام کو اپنی ترقی و خوشحالی اور مستقبل کیلئے ترجیحات بدلنی ہو نگی ، اگر ہم چاہتے ہیں مسائل کا خاتمہ ہو ، حقدار کو حق ملے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو تو ایماندار لیڈر کو آگے لانا ہو گا۔ دریں اثناء حو یلیا ں دہمتوڑ بائی پا س روڑ تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے پرویز خٹک نے کہاسڑکوں کی تعمیرسمیت پی ٹی آئی حکو مت کے تمام منصو بے ہر صو رت میں مکمل ہو نگے ،حو یلیا ں ،دہمتوڑ با ئی پا س روڈ نو ما ہ میں تعمیر کرا یا جا ئیگا، پی ٹی آئی حکو مت تبا ہ حال نظا م ، تعلیم ،صحت اور پو لیس جیسے شعبو ں میں اصلا حا ت اور میرٹ و انصا ف کو میگا پرا جیکٹ سمجھتی ہے ، پا کستانی قو م کو عمرا ن خا ن کی شکل میں ایما ندار اور دیا نتدار لیڈر مل گیا ہے جورشو ت ،سفا رش ،کر پشن اور محکمو ں میں سیا سی مدا خلت ختم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
تازہ ترین