کھلے مین ہول اورکنویں اکثر اوقات انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کیلئے بھی مشکلات کا سبب بن جاتے ہیں ۔
قازقستان میں بھی بغیر ڈھکنے کے ایسے ہی کنویں میں ایک گھوڑا جا گرا جس کی آوازیں سن کرقریبی بس اسٹاپ پر کھڑے مسافر وہاں پہنچ گئے اور گھوڑے کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔
کوشش میں ناکامی کے بعد ریسکو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے کئی گھنٹوں بعد گھوڑے کو رسیوں سے باندھ کر بحفاظت باہر نکال لیا۔