سینیٹر میاں رضا ربانی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے انتخابات سبوتاژ کرنے کی بین الاقوامی سازش سے متعلق بیان پر سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف شیری رحمان کے نام خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بین الاقوامی سطح سے سبوتاژ کرنے کی کوشش کا بیان دیا ہے، اس بیان کو زیر غور لانے کے لیے سینیٹ کا اجلاس فوری طلب کیا جائے، پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی قائم کرکے معاملے کو زیر غور لایا جائے۔