• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور،چھڑو تھر میں دس سال سے بارش ندارد،بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی گئی

خیر پور،چھڑو تھر میں دس سال سے بارش ندارد،بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی گئی

خیرپور( بیورو رپورٹ )خیرپور کی تحصیل نارا کے اچھڑو تھر میں دس سال سے بارش نہیں ہوئی اچھڑو تھر کے بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح نیچے چلی گئی کنوؤں کاپانی سوکھ گیا اچھڑو تھر قحط و خشک سالی کا شکار ہو گیا ہے تھری لوگ نقل و مکانی کر نے لگ گئے تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل نارا کے اچھڑو تھر میں گذشتہ 10برس سے بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اچھڑو تھر کے بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح نیچی چلی گئی ہے جبکہ کنوؤں کا پانی سوکھ گیا ہے اور اچھڑو تھر قحط و خشک سالی کا شکار ہو گیا ہے قحط و خشک سالی سے متاثر علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قحط کی وجہ سے اچھڑو تھر میں خوراک کی کمی ہوگئی ہے مویشیوں میں بیماریاں پھیل گئی ہیں اچھڑو تھر کے حالات خراب ہونے کے باعث تھری لوگوں نے اچھڑو تھر سے نقل و مکانی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تحصیل نارا کے سماج سدھارک رہنماء پیرانو خان سائل نے بتایا کہ اچھڑو تھر میں خشک سالی کے باعث بڑا بھونچال آگیا ہے تھری لوگوں کا گذر بسر مویشیوں پر ہوتا ہے علاقے میں بھوک و بدحالی اور ریت کے ٹیلوں پر مویشیوں کا چارا (گھاس) ختم ہوجانے کے باعث مویشیوں پر موت کے راکاس نے اپنے چنبے گاڑ رکھے ہیں پیرانو خان سائل کا کہنا تھا کہ تھری عوام کافی عرصے سے سرکاری امدا د کے لیے چیختے رہے لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اچھڑو تھر کے حالات خراب ہو چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اچھڑو تھر پر توجہ نہ دی تو اچھڑو تھر کا علاقہ انسانی آبادی سے خالی ہوجائے گا ۔

تازہ ترین