• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت سچل سرمست ؒکے عرس پر ضلع خیر پور میں آج تعطیل ہو گی

خیرپور(بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر خیرپور جاوید علی جاگیرانی نے سندھ کے عظیم صوفی شاعر حضرت سچل سرمست کے سالانہ عرس پر 14رمضان المبارک کو خیرپو رضلع میں عام تعطیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے دریں اثناء ملک بھر سے سچل کے ہزاروں زائرین و عقیدتمند درازہ شریف پہنچ گئے ہیں سچل کے عرس کی سرکاری تقریبات 14رمضان المبارک سے شروع ہوں گی اس سلسلے میں کمشنر سکھر ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ ،ڈپٹی کمشنرخیرپور جاوید علی جاگیرانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان مہمانان کے ہمراہ سچل کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں صوفی سماع کانفرنس ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر جاوید علی جاگیرانی کی جانب سے عرس کی تقریبات کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق سچل کے فقیر صوفی سماع کانفرنس میں تصوف و صوفی فکر کے کلام پیش کریں گے۔ صوفی سماع کانفرنس میں ادب ثقافت موسیقی اور دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے جبکہ سچل کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں زرعی و صنعتی نمائش ادبی کانفرنس محفل مشاعرہ عوامی موسیقی کانفرنس سگھڑ کانفرنس او ردیگر پروگرا م منعقد ہوں گے۔
تازہ ترین