عیدالفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا ۔
گانا،فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے سپر اسٹار اداکار دانش تیمور اور سعید ہ پر فلمایا گیا ہے،سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اس گانے کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہاگیا ہے۔
معروف اداکار جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "وجود" میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اداکار دانش تیمور اس فلم میں پائلٹ کے روپ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ان کے ساتھ اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔
فلم کی شوٹنگ کے لیے انتہائی خوبصورت جگہوں کا انتخاب کیا گیاجبکہ فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔