• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پارہ 45 ڈگری پر، روزے دار نڈھال


کراچی سے لے کر خیبر تک گرمی کا راج ہے، سورج کی تپش اور گرم ہواؤں سے روزے دار نڈھال ہیں، سندھ، بلوچستان، جنوبی اور وسطی پنجاب کے کئی شہروں میں سورج کا پارہ ہائی رہا۔

کراچی میں بھی سورج قہر برسانے لگا، آج سال کا گرم ترین دن بن گیا، شہر قائد میں درجہ حرارت 45پر جا پہنچا۔

لاڑکانہ اور موئن جوداڑو میں درجہ حرارت 46ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دادو اور تربت میں بھی شدید گرمی ہے جہاں پارہ 45ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا۔

کراچی میں پارہ  44 درجے پر، روزے داروں کا برا حال
کراچی میں پارہ  44 درجے پر، روزے داروں کا برا حال

سکھر میں بھی 44ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ ہو یا بلوچستان، پنجاب ہو یا خیبرپختونخوا پاکستان کے طول وعرض میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

کراچی میں پارہ  44 درجے پر، روزے داروں کا برا حال
کراچی میں پارہ  44 درجے پر، روزے داروں کا برا حال

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم کی شدت کا انداز ہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آج صبح 10بجے ہی لاڑکانہ میں درجہ حرارت 42، تربت اور کراچی میں 41 جبکہ دادو میں 44ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں پارہ  44 درجے پر، روزے داروں کا برا حال
کراچی میں پارہ  44 درجے پر، روزے داروں کا برا حال

گزشتہ روز بھی دادو، لاڑکانہ، لسبیلہ ، بہاولنگر، سبی اور موئن جودڑو میں پارہ 49ڈگری کو چھوتا رہا جبکہ نواب شاہ، سکھر، تربت، رحیم یار خان میں 48ڈگری اور درجنوں شہروں میں گرمی کی شدت 40ڈگری سے اوپر رہی۔

لاہور میں گرمی سے معمولات زندگی متاثر ہیں ،شہری دن کے اوقات میں گھروں سے بلا ضرورت نکلنے سے پرہیز کررہے ہیں۔

تازہ ترین