• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری بارپارلیمنٹ نےمدت پوری کی،قوم یوم تشکرمنائے،جاوید ہاشمی

ملتان(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماسینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہےکہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں دوسری بارپارلیمنٹ نےمدت پوری کی ہے‘قوم یوم تشکرمنائے اورشکرانےکےنوافل اداکرے‘ایک دن سب کہیں گےجاویدہاشمی نےتحریک انصاف کوبچایا‘جلد میری کتاب آرہی ہے،(ن)لیگ نےجسٹس (ر)ناصرالملک کوان کی خدمات کےپیش نظر نگراں وزیراعظم نامزدکیا۔اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمخدوم جاویدہاشمی نےکہاکہ ملک کےکئی سیاستدان روزپیش گوئی کرتےتھےکہ اگلے پندرہ دن میں پارلیمنٹ ختم ہوجائیگی‘ مارشل لا لگ جائےگا‘جوڈیشل مارشل لا لگ جائےگاان سب کی امیدیں دم توڑگئیں‘عمران خان پوری طرح آلہ کاربن چکے تھے کہ وہ سپریم کورٹ کو استعما ل کریں گے‘ناصرالملک ہوگا یا کوئی بھی ہوگا وہ اسمبلی توڑنےکاپابندہوگا‘ نوازشریف کو اقامہ پرقربانی دینا پڑی‘انتخابات ایک لمحے کیلئےآگےلےجانےوالی قوتیں کمزورہیں‘نوازشریف کاووٹر ان کےساتھ کھڑاہوگیاہے پیشیگوئی کررہا ہوں کہ بہت جلدمیری کتاب آرہی ہےکہ ابھی میں زندہ ہوں پاکستان زندہ رہےگا اس کو بھنبھوڑنے اور توڑنے والےمرجائیں گے۔
تازہ ترین