کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایکسیڈنٹ اینڈ ٹراما سینٹر میں مصر سے آئے ڈاکٹر ایمن الصائی نے انڈو ویسکیو لر آیو رٹک انیو ازم ریپئر کے پرو سیجر کے ذریعے مریض کی جان بچائی گئی ۔ ٹراما سینٹر میں جمعے کو ہیڈ آف ویسکیولر سرجری ڈاکٹر محمد فہد طارق، انٹرینشن ریڈیا لوجسٹ ڈاکٹر عرفان لطفی اور انکی ٹیم نے ڈاکٹر ایمن الصبائی کی نگرانی میںآپریشن انجام دیا۔ اس موقع پر پروفیسر آف سرجری اور ٹراما سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سعید قریشی بھی موجود تھے۔ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سینئر اساتذہ سول اسپتال کراچی کے سرجنز اور طلبا کو پاکستان کی تاریخ کا یہ پروسیجر ٹی وی اسکرین کے ذریعے سیمینار ہال میں براہِ راست دکھایا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے اس موقع پر بتایا کہ ایبڈومینل آیو ٹا غبارے کی طرح پھول جانے کے باعث پھٹنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، اس سے مریض کی جان جانے کا خطرہ پیدا ہوجاتاہے۔ پیٹ کے آپریشن کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے یہ پروسیجر کیا جاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈو ویسکیولر آیور ٹک انیور ازم ریپئر پر ایک ملین روپے سے زائد اخراجات آتے ہیں، اسی میں اسٹنٹ گرافٹ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں یہ پروسیجر بلا معاوضہ انجا م دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پروسیجر کرنے والی ٹیم کی تعریف کی اور ٹراما سینٹر میں مریضوں کی بہتری کے لئے اور انہیں جدید علاج کی سہولتیں دینے کے لیے کا م جاری رہے گا۔