• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح آج ان کی دوسری برسی منارہے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں61 فائٹس کیں اور 56 بازی اپنے نام کی،تین بار ہیوی ویٹچیمپئن شپ کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔

20 ویں صدی کا عظیم باکسر محمد علی

انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

20 ویں صدی کا عظیم باکسر محمد علی

ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور ایک مشہور شخصیت، ایک باغی، حقوق انسانی کے علمبردار اور شاعر، جس نظر سے بھی دیکھا جائے محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔

باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا ۔

دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016کو انتقال کرگئے۔

تازہ ترین