لاہور(خبر نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 6 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا بھی تخمینہ لگانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ʼپتا کریں افسران کتنی پراپرٹی کے مالک ہیں تاکہ قوم کا پیسہ واپس لیاجاسکے۔اس موقع پر سربراہ اربن پلاننگ اینڈ مینیجنگ کمپنی ڈاکٹر ناصر جاویدنے کمرہ عدالت میں کہا کہ رقم واپس لی تو میں خودکشی کرلوں گا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو کرنا ہے کرلیں آپ کی اس دھمکی سے عدالت اپنا فیصلہ نہیں بدلے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس کمپنی کا سربراہ قوم کا پیسہ واپسنہ کرسکا اس کو جیل ہوگی۔