• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے، چیف جسٹس

ملک بھر میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےکہاہےکہ ملک بھر میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر رہا ہے ، پاکستان کی بقاء پانی پر منحصر ہے ، عدالت کی اب اولین ترجیح پانی کے مسئلے کا حل ہے ، عدالت نے کالاباغ ڈیم سمیت مختلف ڈیموں کی تعمیر سے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانی کی کمی اورڈیمز کی تعمیرسے متعلق مقدمات مقررکرنے کاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پانی سے متعلق تمام مقدمات ہفتے کو کراچی، اتوار کو لاہور، پھر اسلام آباد میں سنیں گے، بھارت نے کشن گنگا ڈیم بنایا جس سے اب دریائے نیلم خشک ہوجائےگا، پہلے بھی کہہ چکے کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، اپنے بچوں کو پانی نہ دیا تو کچھ نہیں دیا۔

دوران سماعت جسٹس سردارطارق نے کہا کہ پانی کی قلت اورڈیمز کی تعمیرکسی سیاسی جماعت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

درخواست گزارکاکہناتھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کےلیےالیکشن سےقبل ڈیمز کی تعمیرکاوعدہ لازمی قراردیاجائے،الیکشن میں ووٹ کےساتھ کالا باغ ڈیم پرریفرنڈم کی پرچی بھی شامل کی جائے، 48 سال سے ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کی بقاء پانی پر منحصر ہے ، عدالت کی اب اولین ترجیح پانی کے مسئلے کا حل ہے، عدالت نے واپڈا کے سابق چیئرمین شمس الملک اورظفرمحمود کو عدالت کی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

تازہ ترین