• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت (س) نے قلعہ سیف اللہ اور ژوب کیلئے امیدواروں کی منظوری دیدی

کوئٹہ+قلعہ سیف اللہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی ا لیکشن بورڈ نے قلعہ سیف اللہ اور ضلع ژوب کے امیدواروں کی منظوری دیدی ۔ جمعیت علمائے اسلام (س) اور اہلسنت و الجماعت کا اتحاد جلد ہوگا جماعت دعوۃ اور جمعیت علمائے پاکستان سے بھی رابطہ ہے تاکہ ضلع کوئٹہ کی سطح پر مشترکہ امیدواروں کا انتخا ب ممکن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی سینئر نائب امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ٗ قبائلی رہنما خدائے نظر خان ترکی سردار نسیم بازئی کی قیادت میں گزشتہ روز اہلسنت و الجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل اور صوبائی سینئر نائب صدر مولانا کلیم اللہ حیدری سے ملاقات کی دونوں جماعتوں نے ایک دوسر ے باہمی اور مشترکہ امیدوار لانے پر زور دیا مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ پہلے الیکشن 2013ءمیں کوئٹہ کے ایک قومی اور 4صوبائی اسمبلی کے انتخابی نتائج میں متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم کے ذریعے دوسری پوزیشن لی تھی اگر اس مرتبہ پھر متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت دعوۃ کے رابطے جاری ہیں مولانا مفتی عبدالواحد بازئی سے جمعیت علمائے ا سلام (س) کے صوبائی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالقیوم مرزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے صوبائی و قومی ا سمبلی کیلئے امیدواروں کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق این اے 258ژوب و قلعہ سیف اللہ کیلئے جمعیت علمائے اسلام (س) کےصوبائی امیر مولانا نجم الدین درویش متبادل مرکزی رہنما مولانا عبدالحلیم مدنی پی بی 2ژوب کیلئے مولانا محمد دین کبزئی متبادل مولانا عبدالوہاب مردانزئی ٗ پی بی تھری قلعہ سیف اللہ کیلئے مولانا عبدالوہاب اخوندزادہ متبادل قاری حمداللہ حمید اور ڈاکٹر عبدالظاہر کاکڑ ٗ این اے مخصوص اقلیت کیلئے پہلے ترجیحی نعیم سکندر متبادل یوسف پیڑ ٗ پی بی اقلیت مخصوص کیلئے یوسف پیٹر کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے اور دیگر حلقوں کا اعلان آج منگل کو کیا جائے گا ۔
تازہ ترین