• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کالی بھیڑوں سے نمٹنے کیلئے ذیلی عدالتوں کا بھی دورہ کریں، شاہد آفریدی

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو عوامی فلاح کے کاموں پر اقدامات کرنے پر سراہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے چیف جسٹس کو قابل ذکر کام کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ عوامی اداروں جیسے اسپتال اور کالجز میں آپ کے اچانک دورے ملک کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں تجویز دی کہ اگر آپ ذیلی عدالتوں کے دورہ کرنے کا بھی وقت نکالیں گے تو ان میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی ٹھیک کرسکیں۔
تازہ ترین