لاہور ( این این آئی) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائرکر دی گئی۔بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے،۔