• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان ملک کی دوہری شہریت کیس میں بریت سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہا ئی کورٹ نےسابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں فوجداری مقدمہ سے بریت سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن سے 22جون تک جواب طلب کرلیاہے۔بدھ کو سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے عدالت عالیہ کو بتایاکہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کے تمام ملزمان کے خلاف فوجداری کارروائی ختم کرنے کا حکم دیاہے لہذا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔عدالت عالیہ نے استغاثہ کو موقف سننے کےلیے الیکشن کمیشن سے 22جون تک جواب طلب کرلیا،واضح رہےکہ 2008کے انتخابات میں رحمان ملک کی اپنی دہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا،جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نجی استغاثہ دائر کیا گیا تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج نے 2014میں یکطرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا۔
تازہ ترین