چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو بنیادی حقوق دینا ہی ووٹ کی عزت ہے،یہ حقوق دیئے بغیر تمام دعوے بے سود ہیں۔
قلت آب سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو ئی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےدوران سماعت کہا کہ سابقہ ادوار جو آصف زرداری اور نواز شریف کے تھے دونوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنا اربوں روپے قیمتی سرمایہ پانی کی صورت میں سمندر برد کر رہے ہیں ، پانی کا معاملہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے،یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہےاس مسئلے پر ہم اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ، ہمیں اس صورت حال میں عملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس موقع پر جذباتی انداز میں کہاکہ دل کرتا ہے ڈیم بنانے اور ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے چولہ پہن کر خود جاؤں اور چندہ مانگوں۔