کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس کے الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ان کا پاسپورٹ پولیس نے جمع کر لیا تھا تاہم دو فروری کو الطاف حسین پر پولیس ضمانت کی پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد آج میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے الطاف حسین کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے ۔ الطاف حسین کو انکا پاسپورٹ ملنے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدروں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکڑیٹریٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا اور انہوںنے اس خبر پر اپنی خوشی اور مسرت کااظہار کیا ۔حق پرست عوام اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیکس، ای میل، ٹیلی فو ن ،، ٹوئیٹر ، اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات بھیجے جس میں کارکنان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاسپورٹ واپس ملنے پر آج ایک با رپھر قائد تحریک الطاف حسین کی سچائی ثابت ہوگئی ہے ، عوام نے قائد تحریک الطاف کی دارزی عمر ،صحت و سلامتی اور تحریکی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔