• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال، عارف والا میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری سیل

ساہیوال، عارف والا میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال کی تحصیل عارف والا میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری سیل کردی، مالک کو گرفتار کرکے 20 ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا گیا۔

برف خانے کی آڑ میں جعلی دودھ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی ساہیوال کی تحصیل عارف والہ میں کی جہاں 20 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ پکڑا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین کا کہنا ہے کہ الفرید آئس فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ برآمد کیا گیا، فیکٹری سے تین گاڑیوں میں بھرا 20 ہزار لیٹر دودھ، 200 کلو بناسپتی گھی، 150 کلو یوریا، 400 کلو خشک دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

نور الامین مینگل نے بتایا کہ جعلی دودھ تیار کر کے آئس فیکٹری میں فریز کیا جاتا تھا جسے بعد میں عام دودھ کے ساتھ ڈال کر مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

اتھارٹی حکام نے آئس فیکٹری سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا اور موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔

تازہ ترین