• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری،حامد سعید کاظمی کومنانے میں ناکام،سابق وفاقی وزیرکا پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت

ملتان (مانیٹر نگ سیل)شریک چیئرمین آصف علی زرداری حامد سعید کاظمی کومنانے میں ناکام ہوگئے، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے سے انکار کرتے ہوئے این اے 175 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج ملتان میں حامید سعید کاظمی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زردری، حامد سعید كاظمی كو تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی كے مقابلے میں الیكشن لڑاناچاہتے ہیں، تاہم سابق وزیر نے نے این اے 156 سے الیکشن لڑنےسے انار كردیا۔حامد سعید كاظمی نے این اے 175 لیاقت پور سے آزاد حیثیت سے كاغذات نامزدگی جمع كرائے تھے۔
تازہ ترین