• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب سے پشاور 120قیمتی چکور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ )محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کی قیادت میں درابن چیک پوسٹ پرکامیاب کارروائی کے دوران ژوب سے پشاور کار کے ذریعے 120قیمتی چکور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کو اطلاع ملی کہ ایک سمگلر ژوب سے پشاورقیمتی چکورسمگل کر رہاہے اس اطلاع پردرابن چیک پوسٹ پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مقامی پولیس کے ہمراہ چیکنگ سخت کر دی ۔ اس دوران آنے والی کا ر نمبر AWU-1411کو روکا گیا جس میں 2اسمگلر بادشاہ حسین سکنہ پاڑا چنار اورعلی رضا سکنہ پشاورسوارتھے ۔ کارکی تلاشی کے دوران کارمیں چھپائے گئے 120قیمتی چکوربرآمدکرلئے ۔بعدمیں ڈی ایف او سردارسجیل خان بلوچ کی قیادت میں رینج آفیسر درابن خلیل کنڈی ،رینج آفیسرٹانک عبدالرحمان اورڈپٹی رینج آفیسرشیخ بدین محمد ثاقب نے پکڑے گئے چکوروں کوشیخ بدین نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔
تازہ ترین