الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کے لئے فاروق ستار ، ظفر اللہ جمالی ، سائرہ افضل تارڑ، سابق نگراں وزیراعظم میاں محمد سومرو سمیت کئی اہم سیاسی رہنمائوں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
ملک بھر میں سیاسی رہنمائوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 241کورنگی ،245 پی آئی بی ،پی سی ایچ ایس اور 247ڈیفنس ،کلفٹن سے الیکشن لڑنے کے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے این اے 261 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقے 13سے کاغذات بھردیے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے این اے 87 اور پی پی 70 سے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں ۔
ملتان میں سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن نے این اے 154 اور پی پی 2011 اور 2012 پر کاغذات جمع کرائے تو ان کے بھائی سابق ایم پی اے حاجی شوکت حیات بوسن نے بحی این اے 154 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد کھگہ نے این اے 151 اور پی پی 206 خانیوال سے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیئے۔
مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختون خواہ کے سینئر نائب صدرحاجی صالح محمدنے ذاتی اختلافات کی بناء پرمانسہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 13سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے خلاف آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
مسلم لیگ فنکشنل کی رہ نما نصرت سحر عباسی نے سکھر میں این اے 206 اور پی ایس 25 پر غاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
جیکب آباد میں این اے 196 کے لیے سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے بطور آزاد امید وار کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
سیہون میں پی ایس 80 پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ کے کاغذات جمع ہوگئے۔