• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کااحترام،آزادلڑنےکافیصلہ احباب کی مشاورت سےکیا،حامدکاظمی

خان پور‘لیاقت پور(نامہ نگاران)سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسیدحامدسعیدکاظمی نے کہا ہے کہ میں آصف علی زرداری کاتہہ دل سےاحترام کرتا ہوں لیکن سیاسی معاملات میں حلقہ احباب‘ مریدین اور سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ضلع رحیم یارخان کے حلقہ این اے 175سےآزادحیثیت سےانتخابات میں حصہ لینےکاجوفیصلہ کیا وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے مطابق بالکل درست ہے،انہوں نے زرداری سےشکوہ کیا کہ میری ٹکٹ کا اختیار اس شخص کودیاگیا جسے میں 25ہزار ووٹ سےہرا چکا ہوں‘انہوں نےکہاکہ اس وقت پاکستان میں سیاسی صورتحال انتہائی نازک حالات کی طرف جا رہی ہےکسی بھی سیاسی پارٹی نےعوام سےکئے وعدےپورے نہیں کئے‘ کامیابی کی صورت میں علاقائی عوام کےمفادمیں جہاں بہترہواشمولیت اختیارکرینگے‘ اگرمیں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے انکارنہ کرتاتوقیادت امتحانی صورتحال سےدوچارہوجاتی۔دریں اثناء معلوم ہواہےکہ حامدسعید کاظمی نےملتان میں اپنی رہائش گاہ پرآصف زرداری سے ملاقات کےدوران شکوہ کیاکہ آپ نےمیری قربانیوں اور خدمات کے عوض اس شخص کو میرے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جسے میں 2008ء کے الیکشن میں 25ہزارر ووٹوں سے شکست دے چکا ہوں‘ سید احمد محمود اپنی اس شکست کا بدلہ لینےکیلئےمجھے دوسری بار پارٹی ٹکٹ سے محروم کرنے کے درپے ہیں جس کا مجھے زندگی بھر افسوس رہے گا۔
تازہ ترین