لاہور ( خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے اگلے انتخابات میں نیازی زرداری سیاست کو دفن کر دیں گے، نیازی نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کر اپنا نیا پاکستان دکھا دیا ہے اور زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں، مجھے تحریک انصاف کے ان سیاسی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے جنہیں نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے،عوام ہر حلقہ میں شیر پر مہر لگا کر سیاسی لوٹوں کی سیاست کو دفن کر دینگے،۔شہباز شریف نے کہا کہ نیازی کی ٹکٹوں کی تقسیم سے ہی صاف ظاہر ہو گیا ہے کہ اسے اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے۔ دوسری طرف زرداری ٹکٹیں لیکر گھوم رہا ہے اور کوئی لینے کو تیار نہیں۔عوام ہر حلقہ میں شیر پر مہر لگا کر سیاسی لوٹوں کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے۔ نیازی کے پاس کوئی نظریہ نہیں۔