ملتان (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نےکہاہے کہ جمہوریت ایک مکمل عمل ہے جس کو نظام کی بہتری کے لئےجاری رہنا چاہئے‘آج این اے155اوراین اے158سے کاغذات نامزدگی جمع کراؤنگا۔گزشتہ روز افطار پارٹی سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں‘تحریک انصاف جن لوگوں کےخلاف بنائی گئی آج ان لوگوں کوعمران خان نےپارٹی میں شامل کرلیاہے‘تحریک انصاف نے 150ٹکٹ ایسے لوگوں کودیئےجوپارٹی میں نہیں تھے ،جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 11بار ایم این اے اور متعدد باروزیررہاہوں جو ایک ریکارڈ ہے میں نے تاحال کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں‘آج حلقہ این اے 155اور 158سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائوں گا‘پارٹی جو ذمہ داری دےگی نبھانے کی کوشش کروں گا اور الیکشن میں پارٹی کے لئے گھر گھر جاکر ووٹ مانگوں گا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں جب دوبارہ شامل ہواتھا تو اعلان کیاتھاکہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گااورمیں نے نوازشریف سےانتخابات لڑنےسےمعذرت کی تھی‘ملک میں جتنے بھی انتخابی سروےکئےگئےہیں ان کےمطابق مسلم لیگ (ن ) تحریک انصاف سےآگے ہے اور میرےخلاف پراپیگنڈہ کیاگیاکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مجھے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں ٹکٹ دینےکی بات کاکہاجارہاہے‘ایسی بات نہیں۔