رحیم یارخان کے علاقے فیروزہ کے قریب سے گزرنے والی عباسیہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑا گیا۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف پڑنے سے قریبی کھیتوں میں فصلوں سمیت وسیع علاقہ زیر آب آگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،محکمہ انہار کا عملہ ابھی تک متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شگاف پر نہیں ہونے کی وجہ سے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہورہا ہے اور فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ آبپاشی کے انجینئر برائے خانپور فاروق خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے کی جانب عملے کو روانہ کر دیا گیا ہے۔