• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں طوفانی ہواؤں نے جہازوں کی لینڈنگ مشکل بنادی


جہاز اْڑانا یوں تو کوئی آسان کام نہیں لیکن اکثر اوقات موسم کی خرابی کے باعث یہ کام مزید مشکل اور خطرناک ہوجاتا ہے۔

برطانیہ میں طوفانی ہواؤں نے جہازوں کی لینڈنگ مشکل بنادی

برطانوی شہر لیڈز کے بریڈفورڈ ایئر پورٹ پران مسافر بردار طیاروں کو پائلٹس نے رن وے پر اتارنے کوشش کی توطوفانی ہوائیں آڑے آگئیں جس کے باعث طیارے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ان میں بیٹھے مسافربھی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

بے قابوطیارے کبھی دائیں طرف ڈولتے تو کبھی بائیں جانب جھولتے رہے لیکن تجربہ کا ر پائلٹس نے انتہائی حاضر دماغی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو کامیابی سے رن وے پر اتارلیا۔

واضح رہے کہ ہیکٹر نامی طوفان کے باعث برطانیہ میں70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔

تازہ ترین