• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 170 گھر جل گئے

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

جاپان کے جنوب مغربی شہر اوئیٹا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 170 گھر جل گئے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے 175 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ گزشتہ رات کو لگی، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ جنگل میں پھیل گئی۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آگ کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید