پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں یونس خان کو بالی ووڈ گانا ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔
سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو بھی سب نے خوب سراہا ہے۔
گانے کے دوران یونس خان نے گانے کے بول میں غلطی کی جس پر ان کا گانا سننے والے اور وہ خود بھی ہنس پڑے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹرز ان دنوں ہوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔