• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق و فرائض میں عدم توازن انتشار کا سبب ہے، طاہر القادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہزاروں خواتین معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق و فرائض کی ادائیگی میں عدم توازن کی وجہ سے گھریلو اور خاندانی زندگی میں انتشار ہے اور اس انتشار کے منفی اثرات عائلی زندگی کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔ اسلام نے ہر طبقہ کے حقوق و فرائض متعین کئے ہیں جن میں خواتین کے حقوق قابل ذکر ہیں۔ اسلام نے مرد کی بطور باپ، خاوند، بھائی اور بیٹے کے کچھ ذمہ داریاں متعین کی ہیں، اسی طرح خواتین کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو ادا کر کے ہم ایک پرامن گھرانہ اور پرامن معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خاوند ہوں یا بیویاں، اپنے حالات اور معاملات کو بہتر کرنے کیلئے سیرت النبی ؐ کا دلجمعی سے مطالعہ کریں۔
تازہ ترین