اسلام آباد(ایجنسیاں)عمران خان ‘آصف زرداری ‘زعیم قادری ‘فریال تالپور‘اعجازحسین جکھرانی ودیگر کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے، این اے 53 سے مخالف امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے اعتراض دائر کیا۔ عبد الوہاب بلوچ این اے 53 سے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں۔عبدالوہاب بلوچ نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ سیتاوائٹ کو پاکستان میں قبول نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ این اے 53 کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیئے۔دوسری جانب حلقہ این اے 125 سے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں ۔ان کے کاغذات نامزدگی پر 13 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے درخواست میں موقف اپنا یا ہے کہ زعیم قادری کے زیراستعمال لگڑری گاڑیوں کوظاہر نہیں کیاگیا اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے بھی چھپائے۔قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ این اے 47کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جواد حسین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئے ،جواد حسین کے کاغذ ا ت پی ٹی آئی اورکزئی کے رہنماءآزاد امیدوار عبدا لشا ہد اورکزئی نے چیلنج کردیے، ریٹرننگ افیسر نے 18جون کو جواد حسین کو طلب کر لیا۔ادھرپی ایس 10 پر آزاد امیدوار قادربخش بھٹی کی جانب سے فریال تالپور کے نامزدگی فارم پر اعتراضات داخل کروائے گئے جس میں کہا گیا کہ فریال تالپور دبئی کی اقامہ ہولڈر اور وہیں تین فلیٹس کی مالک بھی ہیں جس پر ریٹرننگ افسر نےفریال تالپور کو 18جون کو طلب کرلیا۔ سابق نگراںوزیراعظم نے پی پی امیدوار پر اعتراض داخل کرادیا رٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی کی منظوری روک دی فیصلہ 19جون کو سنایاجائے گا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196پر سابق ایم این اے پی پی امیدوار میر اعجازحسین جکھرانی ،سابق صوبائی وزیر میر ممتازحسین جکھرانی اور میر خالد جکھرانی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران رٹرننگ افسر کے پاس سابق نگراں وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمد میاں سومرونے مدمقابل پی پی امیدوار میر اعجازحسین جکھرانی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جس پر رٹر ننگ افسر نے میر اعجازخان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری روک دی ہے داخل کرائے گئے اعتراضات پر فیصلہ 19جو ن کو سنایاجائے گاجبکہ میر ممتازاور خالد جکھرانی کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی 19جون تک موخر کردی گئی ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیے گئے ہیں۔