• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس عید پر بچوں کے کھانوں کا بھی خیال رکھیں

اس عید پر بچوں کے کھانوں کا بھی خیال رکھیں

میٹھی عیدیا عیدالفطر خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، جس پر بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں، وہ اس تہوار پر اپنے پسندیدہ کھانوں کی فرمائش بھی کرتے ہیں۔ گھر میں چونکہ مہمانوں کی آمد ہوتی ہے اسی لئے خاتون خانہ ان کی خاطر تواضع میں بھول جاتی ہیں کہ ان کے بچے پورا دن گھر کے بجائے باہر کے کھانے کھاتے ہیں، جوکہ شاید حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتے۔ یوں اکثر بچے عید کے بعد بیمار ہو جاتے ہیں اورکئی دنوں تک سکول سےغیر حاضر بھی رہتے ہیں، جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں عید پر مہمان نوازی عام دنوں سے زیادہ کرنا پڑتی ہے اور مختلف کھانے خواتین گھر پر ہی بناتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے بچوں کے لئے بھی اسپیشل ڈشز بنانی چاہئیں تاکہ وہ باہر کے کھانوں سے گریز کریں۔بچوں کے پسندیدہ مختلف اقسام کے کھانوں کی تراکیب قارئین کی خدمت میں پیش ہیں۔

اووریو بسکٹ شیک

اجزاء۔

اووریو بسکٹس۔آٹھ عدد

دودھ۔ تین چوتھائی کپ

ونیلا آئس کریم۔دو کپ

چاکلیٹ سیرپ ۔ دو چائے کے چمچ

ترکیب۔

بلینڈر میں بسکٹس، دودھ، آئس کریم اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر مکس کریں۔

اب آمیزہ گلاس میں ڈال کر اس پر بیٹ کی ہوئی کریم، بسکٹ اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر پیش کریں۔

پائن ایپل کریم کیک

اجزاء۔

اسپنج کے لئے۔

انڈے ۔چار عدد

کاسٹر شوگر۔ چار اونس

ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ

میدہ ۔چار اونس

بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

پائن ایپل ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ

فلنگ کے لیے۔

فروٹ سیرپ۔حسب ضرورت

کریم ۔ایک کپ

پائن ایپل۔ ایک ٹن (کٹا ہوا)

فریش کریم ۔گارنش کے لیے

پائن ایپل رنگز۔حسب ضرورت

چیری۔ گارنش کے لیے

ترکیب۔

اسپنج کے لئے۔

ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کر لیں، پھر اس میں ونیلا ایسنس، پائن ایپل ایسنس، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر فولڈ کر لیں۔

نو انچ کے گریس پین میں بیٹر ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں اور وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔

فلنگ کے لئے۔

جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو درمیان سے کاٹ کر فروٹ سیرپ ڈال دیں اور اسپنج کو گیلا کر لیں۔

پھر اس پر کریم اور پائن ایپل ڈال کر دوسرا پیس رکھ دیں۔اب فریش کریم، پائن ایپل رنگ اور چیری کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں ۔

چاکلیٹ پائی

اجزاء۔

پائی کی بیس بنانے کے لیے۔

مکھن۔چار اونس

کاسٹر شوگر۔دواونس

میدہ۔آٹھ اونس

انڈے کی زردی ۔ایک عدد

ٹھنڈا پانی۔حسب ضرورت

براؤنی کے لئے۔

مکھن ۔چھ اونس

چاکلیٹ۔ 200 گرام

انڈے۔تین عدد

ونیلا ایسنس۔ایک چائے کا چمچ

میدہ ۔ ایک کپ

چاکلیٹ چپ۔ ایک کپ

چینی۔ڈیڑھ سےدو کپ

آئسنگ شوگر( چھڑکنے کےلئے)۔ حسب ضرورت

ترکیب۔

بیس کے لیے۔

مکھن اور کاسٹر شوگر کو ملا کر پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی ہو جائے۔

اب اس میں میدہ اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل اختیار کرلے۔

پھر اسے حسب ضرورت ٹھنڈے پانی سے گوندھ لیں اور آٹھ انچ کی پائی پلیٹ میں پھیلا دیں۔

اب اسے پہلے سے گرم اوون میں180ڈگری سینٹی گریڈ پر 20منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

براؤنی بنانے کے لئے۔

ایک سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن پگھلالیں۔

اب اس مرکب کو ایک پیالے میں نکال لیں۔

پھر اس میں چینی شامل کر کے مکس کریں۔

اس میں ایک ایک کرکے انڈے ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

اس کے بعد ونیلا ایسنس اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح فولڈ کر لیں۔

چاکلیٹ چپ ڈال کر مکس کر لیں۔

اب اسے بیس پر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپ چھڑک دیں۔

اس کے بعد پہلے سے گرم اوون میں 40 منٹ کے لیے بیک کر لیں، یہاں تک کہ وہ سیٹ ہو جائے۔

اسے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اس پر آئسنگ شوگر چھڑک دیں۔

براؤنی بٹر کیک

اجزاء۔

براؤنی کےلئے۔

ڈارک چاکلیٹ ۔ایک سو چالیس گرام

مکھن(نمک کے بغیر)۔ ایک چوتھائی کپ (پچاس گرام)

براؤن شوگر۔ ایک چوتھائی کپ (پچاس گرام)

انڈہ ۔ایک عدد

میدہ ۔ایک چوتھائی کپ (پینتیس گرام)

بٹر کیک کےلئے۔

مکھن(نمک کے بغیر)۔ آدھا کپ (ایک سو بیس گرام)

چینی ۔آدھا کپ (سو گرام)

انڈے ۔دو عدد

میدہ۔ ایک کپ (ایک سو بیس گرام)

بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

تازہ دودھ۔ ساڑھے تین کھانے کے چمچ (پچاس ملی لیٹر)

ترکیب۔

اوون کو ایک سو اسی سینٹی گریڈ یا تین سو پچاس فارن ہائیٹ پر گرم کریں۔

براؤنی کےلئے۔

چاکلیٹ اور مکھن کو ہلکی آنچ پر پگھلا لیں۔ اِس کو تھوڑا ٹھنڈا کرکے اِس میں براؤن شوگر مکس کر لیں۔

پھر اِس میں انڈہ مکس کرکے میدہ شامل کریں۔ آمیزہ چکنے کئے ہوئے پین میں ڈال دیں۔

پہلے سے گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کریں۔ اوون سے نکال کر کیک ٹھنڈا کر لیں۔

بٹر کیک کےلئے۔

مکھن اور چینی کو مکس کریں کہ وہ کریمی ہوجائے پھر اِس میں ایک ایک کر کے انڈہ ڈالتے ہوئے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اِس میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے تازہ دودھ ڈال دیں۔

بٹر کیک کا آمیزہ براؤنی کےاوپر ڈال دیں ۔ اِسے ایک سو ساٹھ سینٹی گریڈ یا تین سو بیس فارن ہائیٹ پر پچیس سے تیس منٹ بیک کریں۔

چکن نگٹس

اجزاء۔

مرغی کا گوشت ( ہڈی کے بغیر)۔آدھا کلو

نمک ۔حسب ذائقہ

پسا ہوا لہسن۔ایک کھانے کا چمچ

پسی ہوئی سفید مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

سرکہ۔دو سے تین کھانے کے چمچ

سویا سوس۔دو کھانے کے چمچ

میدہ۔ایک پیالی

مکئی کا آٹا۔آدھی پیالی

تیل۔ حسب ضرورت

انڈے ۔ دو عدد

ترکیب۔

سب سے پہلے گوشت پرنمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کرایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔

اب اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر پانچ منٹ گرم ہونے دیں، چکن نگٹس کو سنہری ہونے تک فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔

آئس کریم سینڈ وچ

اجزاء۔

انڈے ۔تین عدد(زردی اور سفیدی الگ کر لیں )

چینی ۔ ڈیڑھ پیالی

پانی ۔ چار کھانے کے چمچ

کوکو پاؤڈر ۔ ایک پیالی

ترکیب۔

انڈوںکی زردی اور چینی کو گاڑھا ہونے تک پھینٹ  لیں۔

کوکو پاؤڈر چھان لیں اور انڈوں کی زردی کے مرکب میں شامل کرلیں ۔

اب اس میں پگھلی ہوئی چاکلیٹ کا ٹکڑا شامل کرلیں ۔

انڈے کی سفیدی پھینٹ لیں ، جب اس کی جھاگ دکھائی دینا شروع ہوجائے تو اس کو انڈے کی زردی کے مرکب میں شامل کردیں۔

اب ان انڈوں کے مرکب کو گریس کی ہوئی ٹرے میں ڈال دیںاور پندرہ منٹ تک بیک کرلیں ۔

تیار ہونے پر اوون سے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اس کوگیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور یخ بستہ کرلیں۔

یخ بستہ ہونے پر اس کو دو برابر ٹکڑوں میں تقسیم کرلیںاور کھانے کیلئے پیش کریں ۔

کسٹرڈ پُڈنگ

اجزاء۔

دودھ ۔ایک لیٹر

کھویا ۔ایک سو گرام

چینی۔ تین پیالی

بادام۔ آدھی پیالی

انڈے ۔پانچ عدد

انڈے کی زردی۔ آٹھ عدد

الائچی (پسی ہوئی) ۔ چھ عدد

ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ

چاندی کا ورق (سجاوٹ کے لئے)۔حسب ضرورت

ترکیب ۔

دودھ کو چینی کے ساتھ ابال لیں۔

دودھ کو چمچ چلاتے ہوئے اس وقت تک پکائیں کہ اس کی مقدار آدھی رہ جائے۔ باداموں کو تھوڑے سے دودھ کے ساتھ پیس کر پیسٹ بنا لیں اور دودھ میں شامل کر لیں۔ اس کو چمچ سے اچھی طرح ملائیں اور اس میں پسا ہوا کھویا شامل کر یں۔

انڈوں کو وِپر میں گاڑھا ہونے تک پھینٹ لیں اور دودھ کے مرکب میں شامل کر یں۔

مرکب میں ایسنس مکس کرلیں۔ مرکب کو گریسڈ بیکنگ ڈش میں انڈیلیں اور پینتالیس منٹ تک بیک کر لیں۔کسٹرڈ پڈنگ کو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کر یں اور فریج میں رکھ کر یخ بستہ کر لیں۔

پھینٹی ہوئی کریم اور چاندی کے ورق سے سجائیں۔

چکن نوڈلز

اجزاء۔

چکن۔ آدھا کلو

نوڈلز۔ ایک پیالی

ادرک، لہسن پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ

کارن فلور ۔ایک چائے کا چمچ

سرکہ ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

ترکیب۔

تیل تلنے کے لئے۔

مرغی کے ٹکڑوں میں پسا ہوا ادرک، کالی مرچ، نمک، لہسن، کارن فلور اور سرکہ ملا کر رکھ دیں ۔پھرنوڈلز ابال لیں۔ تیل گرم کر کے اس میں مرغی براؤن کر لیں۔ پھر اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔اتارنے سے پہلے تیار شدہ سو س اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر دم پر رکھیں اور گرما گرم پیش کریں۔

تازہ ترین