• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:3کارلفٹر گرفتار،40گاڑیوں کی چوری کا اعتراف

کراچی:3کارلفٹر گرفتار،40گاڑیوں کی چوری کا اعتراف

کراچی کے علاقے نارھ ناظم آباد فور کے چورنگی کے قریب اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کی اور 3 کارلفٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی اسد رضا کے مطابق بین الاصوبائی کارلفٹنگ گروہ کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ناظم آباد فور کے چورنگی کے قریب کارروائی کی ۔

اسد رضا کے مطابق کارروائی میں 3 کار لفٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے ،جن کے نام ندیم عباس ، احسان علی اورعظیم ہیں ۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزمان نے 6ماہ میں 40 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اسد رضا کے مطابق ملزمان کی نشاندھی پر مختلف مقامات سے2 گاڑیاں برآمد کر لی گئیں ،یہ لوگ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے پشاور سے جعلی کاغذات بنواتے تھے اور انہیں اندرون سندھ اور کوئٹہ میں فروخت کرتے تھے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین