• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور کے اندرون ملک روانگی لاونج میں اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی ، گولی کی آواز سُن کر لاؤنج میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے محفوط جگہوں پر چھپنا شروع کر دیا۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور میں اے ایس ایف اہلکار فیصل کے پستول سے چل گئی ،گولی کی آواز سُن کرلاؤنج میں بھگدڑ مچ گئی اور موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اے ایس ایف کے اسپیشل اسکواڈ نے اے ایس ایف کے ملازم فیصل کو فوری طور پر حراست میں لے کر اس کی پستول بھی ضبط کرلی۔ واقعے کی سنگینی کے باعث حساس ادارے بھی تحقیقات کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

تازہ ترین