• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بال ٹیمپرنگ کیسز:آئی سی سی کا سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل کے بال ٹیمپرنگ کیس میں نامزد ہونے کے فوری بعد اعلان کیاہے کہ وہ کرکٹ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ سزائوں کو سخت کرنے کی باقاعدہ منظوری دینے جارہی ہے، جس کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس اس ماہ کے آخر میں ہوگا ۔ بال ٹیمپرنگ کیس میں پکڑے جانے والے کرکٹرز کو اب تک لیول ٹو اور تھری کے تحت چارج کیا جاتا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 4 ٹیسٹ کی معطلی ہے، تاہم اب سخت سزائوں کی منظوری کے بعد کرکٹر نہ صرف فوری طور پر میچ سے باہر ہوجائے گا بلکہ اسے لمبے عرصے کی معطلی بھی برداشت کرنی پڑے گی۔
تازہ ترین