• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای: رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث غیر ملکیوں کیلئے عام معافی جلد متعارف کروائی جائیگی

یو اے ای: رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث غیر ملکیوں کیلئے عام معافی جلد متعارف کروائی جائیگی

دبئی(سبط عارف)متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی ادارہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث غیر ملکیوں کیلئے عام معافی متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر مقیم افرادکو اپنے ویزے کی تصدیق کیلئے رعایتی مُدّت فراہم کی جائےگی۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایسے رہائشی اسٹیٹس کے حامل لوگوں کو کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا اور خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی ان پر عائد نہیں ہونگے۔’’اپنے اسٹیٹس کی تصدیق کے ذریعے خود کو محفوظ کریں‘‘ نامی نئی اسکیم جلد ہی متعارف کروائی جائی گی۔ شناخت اور شہریت کےوفاقی ادارے کے چیئرمین علی محمد بن حماد الشمسی نے بھی کہاہےکہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے پاس 2 آپشنز ہونگے یا تو قانونی فیس ادا کرکےاپنی قانونی رہائشی حیثیت کی تصدیق کروائی جائے یا پھر رضاکارانہ طور پر بغیر کسی قانونی کارروائی کے متحدہ عرب امارات چھوڑ دیں۔ اماراتی حکام نے خلاف ورزیوں میںملوث تمام افرادپر زور دیا ہےکہ وہ اس آنے والی ایمنسٹی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین