• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اب ہوامیں ہی حکومت بنائینگے:شاہ محمود‘ارباب رحیم دستبردار

ملتان‘کراچی(سٹاف رپورٹر‘این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ ٹی ٹی پی نےپاکستان میں دہشتگردی کو جنم دیاجس سے افواج اور شہری متاثر ہوئے‘زرداری اب ہوامیں ہی حکومت بنائینگے‘نوازشریفکےجاتےہی شہبازشریف نےفیصلےبدل دیئے۔دربارعالیہ حضرت بہاءالدین زکریاؒ ملتانی میں نمازعیدالفطرکی ادائیگی کےبعد میڈیاسےبات چیت کرتےہوئے شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افغانستان میں موجوددہشتگردوں کیخلاف کارروائی پاکستان کادیرینہ مطالبہ تھا‘تعجب کی بات ہےکہ نوازشریف کوقائدمانتےہیں لیکن ان کےفیصلےنہیں مانتے‘یہی وجہ ہےنوازشریف کےلندن جاتےہی شہبازشریف نےان کےفیصلے الٹ دیئے اور این اے 156کےٹکٹ کاجوفیصلہ نوازشریف نےکیاتھاوہ بدل دیااورعامرسعید انصاری کواین اے156کا ٹکٹ دیدیا اسی طرح صوبائی حلقہ 119پررانااقبال سراج کی جگہ رائےمنصب کوٹکٹ دےدیاجس سےملتان کے کارکنوں میں کرب کی فضاپائی جاتی ہے۔ ادھرعمرکوٹ سندھ میں ایک بڑے جلسےسےخطاب کرتےہوئے شاہ محمودنےکہاکہ پرانےدن بیت گئے‘وزارت خارجہ چھوڑدی مگر زرداری کے آگے جھکا نہیں‘ پنجاب میں پیپلزپارٹی کاصفایاہو چکاہے‘ زرداری اس دفعہ ہوا میں حکومت بنائیں گے‘ سندھ میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے‘پولنگ سٹیشنوں کے اندراورباہرفوج ہوگی‘کس میں جرأت ہےدھاندلی کر یابیلٹ بکس اٹھاسکےُسندھ میں 10سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہےمگرکراچی کاکچرااٹھانےوالاکوئی نہیں‘کراچی میں رینجرزکےبغیرامن قائم نہیں ہوسکتا‘ہر شعبےمیں اربوں کےگھپلے سامنے آئے‘سندھ میں پی ٹی آئی اورگرینڈڈیمو کریٹک الائنس ملکرپی پی کامقابلہ کرینگے۔تقریب سےخطاب کرتےہوئےسندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نےکہاکہ سندھ کی عوام مایوسی کاشکارہے‘آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کوبری طرح مستردکردینگے۔قبل ازیں شاہ محمودریلی کی صورت میں مٹھی پہنچےاور ملہی ہائوس میں جی ڈی اےکےرہنمائوں سے ملاقاتیں کی‘اتحادکےحلقہ این اے220 کے امیدوارقومی اسمبلی ارباب غلام رحیم نےشاہ محمودکےحق میں دستبرداری کااعلان کیا۔این این آئی کےمطابق وہ کراچی ایئرپور ٹ پہنچےتو تحریک انصاف سندھ کےحلیم عادل شیخ‘لال چند مالہی‘ رمیش کمار‘جئہ پرکاش اکرانی سمیت سینکڑوں کارکنوں نےاستقبال کیا ۔ ایئرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگومیں شاہ محمودنےکہاتمام پی ٹی آئی کےامیدواروں کوٹکٹ جاری کردیئےگئےہیں‘جو رہ گئےجلد ٹکٹ دیئےجا رہےہیں‘ اب نئےپاکستان کوبننےسےکوئی نہیں روک سکتا۔
تازہ ترین