• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے ادارے کےتحت نیویارک میں بین الاقوامی بازار کا انعقاد

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارے ویمن گلڈ کے زیر اہتمام تمام سفارتی مشنز کے اشتراک سے نیویارک میں ادارے کے مرکزی دفتر کے ساتھ سالانہ بین الاقوامی بازار لگایا گیا جس میں پاکستان کے اسٹالز پر بڑی مقدار میں پاکستانی اشیائے خوراک و دیگر مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ اس سالانہ بازار میںتقریباًدنیا بھر سے فائن آرٹس اور دستکاریوں کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات کی بھی نمائش کی گئی۔رواں سال کے بازار میں چینی مشن نے ” ون بیلٹ ون روڈ “ کے عنوان سے ایک نیا اسٹال لگایا۔ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی بازار میں دواسٹالز لگائے گئے ، ایک بازار میں اشیائے خوراک و دیگر مصنوعات جبکہ دوسرے میں ٹیکسٹائل، ایپرل، نمک سے بنے لیمپس اور دستکاریوں کی بڑی مقدار میں نمائش کی گئی۔پاکستان کی جانب سے لگائے گئے دونوں اسٹالز پر بڑی مقدار میں اشیاءکی نمائش کی گئی جس میں آنے والے افراد کی بڑی تعداد نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین