• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت شہباز شریف شوہر سے زیادہ امیر نکلیں

نصرت شہباز شریف شوہرسےزیادہ امیرنکلیں

شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازشوہرسےزیادہ امیرہیں۔

نصرت شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کی دستاویزات جاری کر دی گئیں ہیں جن میں نصرت شہباز کے مجموعی طور پر22کروڑ56لاکھ روپےکےاثاثےظاہر کئے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق نصرت شہبازکےماڈل ٹاؤن میں 10کنال کےگھرکی مالیت 12کروڑ 87لاکھ روپے، مری ڈونگاگلی میں سوا9کنال کےنشاط لاج کی مالیت 5کروڑ78لاکھ روپے جبکہ قصورمیں 809کنال اراضی پرمشتمل9 جائیدادوں کےشئیرزکی مالک ہیں۔

قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26لاکھ روپے جبکہ مختلف کمپنیوں میں شئیرزکی مالیت 87لاکھ روپے ہے۔

نصرت شہبازنے17لاکھ روپےکی جیولری ظاہرکی۔

ان کے5مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس میں ایک کروڑ89لاکھ روپےکابیلنس موجود ہے۔

دوسری جانب شہبازشریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی پہلی بیوی اورشوہرسےبھی کم مالدارہیں۔

دستاویز ات کے مطابق تہمینہ درانی کےاثاثوں کی مجموعی مالیت 57لاکھ روپے ہے۔

ان کےنام ڈی ایچ اےلاہورمیں 10مرلے کاگھر،ہری پورمیں 4جائیدادیں گفٹ ظاہرکی گئیں،گوادرمیں 4کنال کے پلاٹ میں شیئرز ہیں۔

تہمینہ درانی کا5بینکوں میں5لاکھ روپےکامجموعی بیلنس جبکہ 5لاکھ روپےکی گاڑی کی مالک ہیں اور ان کے  پاس 15لاکھ روپے کے زیورات ہیں۔

تازہ ترین