• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، روس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے انکار کیا، اس لیے امریکا اور اسرائیل ایرانی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ایران پر امریکا اسرائیل حملوں پر روسی وزارت خارجہ  نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کو فوری سیاسی اور سفارتی مفاہمت پر لایا جائے، روس عالمی قوانین کے مطابق پُرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہے، تنازع کا پُرامن حل باہمی احترام اور متوازن مفاد پر مبنی ہونا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے، عالمی نظام کی بین الاقوامی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مسلسل امریکی اقدامات باعث تشویش ہیں۔

دوسری جانب ناروے نے ایران پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں سے بین الاقوامی قانون کو توڑا گیا، اسرائیلی حملے عالمی قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید