• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فٹ بال کپ آن ریکارڈ، کائلیان ایمباپے کا اعزاز

کراچی (عبدالحفیظ نوری) فرانس نے کائلیان ایمباپے کے فیصلہ کن گول کے ذریعے پیرو کو ہرا کر پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا۔یہ فرنچ کپتان اور گول کیپر لوریس کا 100 واں انٹرنیشنل میچ تھا۔اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے کے لئے پیرو سے43ہزار تماشائی ہزاروں میل کا سفر طے اور خطیر رقم خرچ کر کے روس پہنچے تھے۔ فرانس ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے8 میچوں میں ناقابل شکست ہے۔ اس نے چار میچ جیتے اور چار برابر کھیلے۔ پیرو اتنی ہی تعداد کے میچوں میں کوئی نہیں جیت سکا۔ دو برابر کھیلے اور 6 ہارے۔ فرانس نے ورلڈ کپ میں چھٹی بار ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔ کائلیان ایمباپے ورلڈ کپ میں گول بنانے والا کم عمر ترین کھلاڑی ہے جس کی عمر19 سال183دن ہے۔ ٭ ڈنمارک کے یوسف پولسن نے اب تک دو پنالٹی ککس دیں۔ 2006ء میں سربیا کے میلان ڈوڈچ کے بعد ایک ٹورنامنٹ میں دو پنالٹی ککس دینے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔ ڈنمارک کے 2002 کے بعد پہلی بار پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔ ٭ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ایران آج تک کسی یورپی ملک سے میچ نہیں جیت سکا۔ ورلڈ کپ2018ء میں اب تک صفر۔1 سے9 ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ ایران نے کوالیفائنگ رائونڈ میں1121 منٹ گول نہ کھانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گروپ کے پہلے میچ میں بھی ایران نے مراکش کو صفر۔1 گول سے ہرایا تھا۔
تازہ ترین