کراچی (نیوز ڈیسک) روس میں کھیلے جانے والے ورلڈ فٹ بال کپ کے گروپ ڈی میں کروشیا نے دوبار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم ارجنٹائن کو بآسانی صفر۔3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا اور پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ارجنٹائن نے گروپ میں اپنا پہلا میچ آئس لینڈ کے خلاف 1-1 گول سے برابر کھیلا تھا۔ ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی میسی کے لئے ورلڈ کپ ڈرائونا خواب ثابت ہوا۔ کروشیا کے گول دوسرے ہاف میں ریبچ، موڈرچ اور راکٹیچ نے کئے۔
ارجنٹائن کے اب ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ ہی میں خارج ہوجانے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے اگر آئس لینڈ جمعہ کو نائجیریا کے خلاف اپنا میچ جیت لیتا اور آخری گروپ میچ کروشیا کے خلاف برابر کھیلتا ہے تو وہ ارجنٹائن کی جگہ کوالیفائی کرجائے گا۔